Sunday 8 May 2016

World Most Beautiful Places

دنیا کے خوبصورت ترین مقامات اور چند شاندار تصاویر

 

دنیا کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھنا ایک منفرد تجربہ ہے کیونکہ ایک خوبصورت تصویر میں وہ تمام دلکش پہلو بھی سامنے آجاتے ہیں جو انسانی آنکھ دیکھنے سے قاصر رہتی ہے- اسی مقصد کے تحت ہر سال بین الاقوامی جریدے نیشنل جیوگرافک کی جانب سے دنیا کے خوبصورت مقامات کی شاندار تصاویر کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کروایا جاتا ہے- سال 2016 کے نیشنل جیوگرافک کے تصویری مقابلے کے لیے بھی دنیا بھر سے تصاویر ارسال کی گئی جن میں سے چند خوبصورت تصاویر ہم آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں- نیشنل جیوگرافک کو 27 مئی 2016 تک اپنی تصاویر بھیج کر اس مقابلے میں حصہ لیا جاسکتا ہے-
 
Trollstigen نامی یہ جگمگاتی سڑک ناروے کی پہاڑیوں کے درمیان واقع ہے اور اس کی یہ منفرد تصویر Christoph Schaarschmidt نے کھینچ کر نیشنل جیوگرافک کو ارسال کی ہے-
 
یہ حیرت انگیز اور کسی حد تک ہیبت ناک قدرتی منظر جنوبی ڈکوٹا کے قصبے Blackhawk میں دیکھا گیا ہے اور اس منظر کو جیمز اسمارٹ نامی فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا-
 
فن لینڈ کے علاقے لیپ لینڈ کے پہاڑ پر بنے برف کے مینار جبکہ ان کے عقب ناردرن لائٹس کا خوبصورت نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے- یہ دلکش تصویر Pierre Destribats نامی فوٹو گرافر نے کھینچی ہے-
 
Ayers کے نام سے مقبول یہ چٹان آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں واقع ہے جبکہ آسمان پر چمکتی بجلی نے اس مقام کو قابلِ ذکر بنا دیا ہے- اس خاص موقع کی یہ تصویر بھی Christoph Schaarschmidt نے کھینچی ہے-
 
فوٹو گرافر Reynold Dewantara نے یہ ڈرامائی تصویر اس وقت کھینچی جب انڈونیشیا کے علاقے مشرقی جاوا میں واقع Bromo نامی آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے کے بعد اس سے دھواں نکل رہا تھا-
 
دو شیر کھیل کے دوران آپس میں لڑتے ہوئے جبکہ ان میں سے ایک شیر مکمل طور پر ہوا میں معلق ہے- جاکو مارکس نامی فوٹوگرافر نے یہ حیرت انگیز منظر جنوبی افریقہ کے Kgalagadi Transfrontier نامی پارک میں اپنے کیمرے میں محفوظ کیا-
 
Thierry Bornier نے چین کے Guizhou نامی اس گاؤں کی صبح کے وقت کی بہترین تصویر کھینچنے کے لیے ایک ہفتے تک انتظار کیا- اور یہ طویل انتظار انہیں دھند کی وجہ سے کرنا پڑا-
 
یہ خوبصورت تصویر یوٹاہ کے علاقے برائس میں آنے والے برف کے طوفان کے دوران کھینچی گئی جبکہ حدِ نگاہ تقربباً صفر ہوچکی تھی- یہ تصویر Yvonne Baur نے کھینچی ہے-
 
اس انوکھی تصویر کا سہرا فوٹو گرافر Gaby Barathieu کے سر جاتا ہے جنہوں نے Réunion آئی لینڈ میں واقع La Fournaise نامی آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے کے اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کیا-
 
جنوبی افریقہ کا ایک خوبصورت ہرن نمبیا صحرا میں موجود ایک ریت کے ٹیلے کے سامنے اپنی غذا تلاش کرتے ہوئے- یہ صحرا اپنے انتہائی بڑے اور بلند ریت کے ٹیلوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے- یہ تصویر Doris Landertinger نامی فوٹو گرافر نے کھینچی ہے-
 
یوٹا فوٹوگرافروں کے لیے ایک خوبصورت ترین مقبول مقام کی حیثیت رکھتا ہے- یہ تصویر یہاں کے Arches نامی نیشنل پارک کی ہے جہاں ناقابلِ یقین حد تک متوازن انداز میں کھڑے اس پتھر کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے-یہ خوبصورت تصویر منیش ممتانی نامی فوٹوگرافر کا کارنامہ ہے-
 
ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد چیری بلاسم کے پھولوں کو دیکھنے کے لیے جاپان کے علاقے Minobu کا رخ کرتی ہے- ان پھولوں کی یہ حسین تصویر Katsuyoshi Nakahara نامی فوٹو گرافر نے کھینچی ہے-

No comments:

Post a Comment